شکست خواب
تم نے ہی یہ بات کہی تھی
اب ہم کبھی نہ بچھڑیں گے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
صبح کا سپنا اگر ہے سچا
ساتھ ہمارا اگر ہے سچا
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
الفت کی لمبی منزل پر
ساتھ مرے تم آئے چل کر
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
تم نے میرا ساتھ دیا تھا
میرے ہاتھ میں ہاتھ دیا تھا
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
قول دیا تھا ساتھ چلیں گے
دکھ اگنی میں ساتھ جلیں گے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
ہم تھے جیون کے دو دھارے
کبھی رکے نہ ہمت ہارے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
پھر ہم کیسے بچھڑ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.