شکوہ
بہت پیاری وہ لگتی تھی
وہ جب شکوہ یہ کرتی تھی
وہ کہتی تھی
کہ تم بارش میں مت بھیگا کرو دیکھو
کہ یہ بارش کی بوندیں
جب تمہارے تن کو چھوتی ہیں
تو مجھ کو انتہائی اک جلن محسوس ہوتی ہے
کہ تم جب بھیگتے بارش میں
باہیں کھول کر
آنکھوں کو اپنی بند کرتے ہو
تو لگتا ہے
کہ یہ بوندیں چرا کر لے گئیں تم کو
جب ان کے ساتھ ہوتے ہو
تو مجھ کو دیکھتے کب ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.