Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شعاعوں کا سفر

اطہر عزیز

شعاعوں کا سفر

اطہر عزیز

MORE BYاطہر عزیز

    نفس نفس سے نوائے غم کی عجیب لہریں ابھر رہی ہیں

    کبھی یہ لہریں سکوت شب کو جھنجھوڑتی ہیں

    کبھی سلگتی صداؤں کو خامشی کی سرحد میں موڑتی ہیں

    سمجھ میں آتا نہیں ہے آخر

    کہ یہ مداوائے سنگ و سر کا طلسم

    کب تک تنا رہے گا

    سیاہ راتوں کی ہانپتی کانپتی فصیلوں سے آگے آگے

    جو مشعلیں لے کے ڈھونڈنے کچھ نکل پڑے تھے

    کوئی تو پوچھے کہاں گئے وہ

    قدم قدم پر جو روشنی کے

    ہزار ہا دائرے بنا کر پلٹ گئے ہیں

    کبھی تو ان کو بھی چل کے ڈھونڈیں

    کہ کیا عجب

    یہ تلاش ہی تشنگی کے سربستہ راز کھولے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے