سیانی
وہ لڑکی ہر پہیلی بوجھ لیتی ہے
اسے ہر معمہ حل کرنا آتا ہے
ہر الجھن کو سلجھا لیتی ہے
ہر مسئلے کا حل تلاش کر لیتی ہے
ہر مشکل کو آسان بنا دیتی ہے
ہر پریشانی دور کر دیتی ہے
چاند کے اس پار کی خبر لے آتی ہے
گہرے سمندر کی تہ میں جھانک لیتی ہے
ہتھیلی پر نقش لکیریں پڑھ سکتی ہے
چہرے پر ابھری ہوئی تحریریں سمجھ جاتی ہے
آنکھوں میں چھپے ہوئے درد جان لیتی ہے
تمام سوالات کے جواب اسے آتے ہیں
بس میرے ایک سوال کا جواب کبھی نہیں دیتی
وہ لڑکی ہے یا کوئی پہیلی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.