صبح عبودیت
یہ سچ ہے ایک زمانہ ہوا کہ چہروں پر
نہ رنگ ہے نہ دمک ہے نہ مسکراہٹ ہے
یہ جانتا ہوں کہ حسرت نصیب سینوں میں
کراہتے ہوئے خوابوں کی تلملاہٹ ہے
مجھے خبر ہے کہ گل پوش شاہراہوں پر
لہو کا رقص ہے شعلوں کی گنگناہٹ ہے
مصاف زیست میں ہے یہ سپر بھی خنجر بھی
عجیب چیز جبینوں کی تمتماہٹ ہے
نہ آنکھ اس سے چراؤ خوش آمدید کہو
یہ صبح ایک نئی زندگی کی آہٹ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.