Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

صبح احساس کی چادر پہ

سنجے کمار کندن

صبح احساس کی چادر پہ

سنجے کمار کندن

MORE BYسنجے کمار کندن

    صبح احساس کی چادر پہ

    تبسم کے پھول جا بہ جا بکھرے تھے

    یادوں کی خوشبو میں

    رات گزری تھی بغل گیر انہیں سڑکوں پہ

    جن کے دونوں طرف تھے پیڑ گل مہر کے کئی

    جسم پہ ٹانکے ہوئے نرم سے خوابوں کے پھول

    حیا سے سرخ مگر ہنستے ہوئے

    صبح احساس کی چادر کی سلوٹوں پہ کئی

    مسکراتے ہوئے لمحوں نے گدگدی کی تھی

    صبح احساس کی چادر پہ نمی تھی ایسی

    غسل کے بعد بہت ہی حسیں کوئی لمحہ

    جسم کو پوچھے بنا لیٹ گیا ہو جیسے

    صبح احساس کی چادر کی وہ بھینی خوشبو

    دن کے اک مختصر سے حصے تک

    ایک مصروف سڑک کی گراں حقیقت میں

    اپنے ہونے کا اک احساس تو دلواتی رہی

    پھر وہ ٹریفک کا دھواں پھر وہ شانوں کی رگڑ

    پھر پسینے کی وہ بو

    رکشے والے سے ذرا سی تکرار چند سکوں کے لیے

    اور پاکٹ میں وہ جھنکار انہیں سکوں کی

    اک گزرتی ہوئی لوکل بس سے کچھ دھواں

    اور وہ ڈیزل کی بو

    جسم میں چبھتی ہوئی دن کی بلا کی گرمی

    دن کی اس بھیڑ میں بس راہ بنانے کے لیے

    بھینی خوشبو کا وہ ننھا سا ہاتھ

    جانے کب چھوٹ گیا

    یہ پتہ بھی نہ چلا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے