صبحوں جیسے لوگ
صبحوں جیسے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں نا
لگتا ہے کہ بہت الگ ہیں باقی لوگوں سے
لیکن امیدوں کے باعث وہ لوگ بھی اکثر ایک عرصے بعد کسی عام دن کی طرح ڈھل کے
ناامیدی کی لمبی رات بن جاتے ہیں
ان سے بہتر تو وہ لوگ ہوتے ہیں جو خاموش شاموں کی طرح
امیدیں نہیں مگر سکون ضرور دیتے ہیں
تم آئے تو تھے ایک خاموش شام کی طرح
لیکن اس رات کے بعد میں نے تم میں ایک صبح دیکھنی شروع کر دی تھی جانے کیوں
شاید آج بھی تم ایک خاموش شام ہی ہو
یہ تو میں ہوں جو تم میں اپنی صبح ڈھونڈھنے کی ناکام کوشش میں ہے
کیونکہ صبحوں جیسے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں نا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.