Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سکون بھری موت

سراج فیصل خان

سکون بھری موت

سراج فیصل خان

MORE BYسراج فیصل خان

    کوئی

    شکایت

    نہیں کروں گا

    کبھی خدا سے

    وہ

    زندگی میں

    ہزار دکھ دے

    ہر ایک لمحے میں

    رنج رکھ دے

    وجود سارا

    غموں سے بھر دے

    ہر ایک

    سپنے کو چور کر دے

    قبول ہے سب

    مگر

    وہ میری بھی

    اس دعا

    کو قبول کر لے

    کہ

    موت دے جب

    تو اس طرح دے

    کہ چلتے پھرتے

    بدن سے میرے نکالے مجھ کو

    میں اپنے بستر پہ برسوں پڑ کے نہیں مروں گا

    کسی کے

    کاندھے پہ

    بوجھ بن کر نہیں چڑھوں گا

    کسی کے

    سینہ میں

    بن کے الجھن نہیں رہوں گا

    کسی کے

    احسان

    میری مٹی میں

    کیکٹس بن نہیں اگیں گے

    مجھے یہ کانٹے نہیں چبھیں گے

    نہ

    اپنے گھر

    اور

    اسپتالوں

    کے درمیاں

    میں سفر کروں گا

    نہ گولیوں

    پر بسر کروں گا

    نہ روز

    پلیٹوں میں

    رکھ کے پرہیز کھا سکوں گا

    مری

    سماعت

    کسی کے طعنے نہیں سنے گی

    نہ میرے

    زخموں سے

    مکھیوں کو غذا ملے گی

    کبھی نہ ایسی سزا ملے گی

    کسی کی

    خوشیوں کے

    چاند پر میں

    گہن بنا تو برا لگے گا

    میں گھر کے

    کونے میں

    زندگی بھر

    پڑا رہا تو برا لگے گا

    یہ

    چاند

    سورج بھی

    دیکھنے کو ترس گیا تو برا لگے گا

    یہی

    دعا ہے

    خدا سے بے شک

    حیات مجھ کو وہ مختصر دے

    مگر مروں تو

    مرے بدن میں

    وہ روح لے کر سکون بھر دے

    میں اپنے بستر پہ برسوں پڑ کے نہیں مروں گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے