سکوں
تمہارے شہر میں ہوں آج ایک عرصے پر
یہیں ہوئی تھی ملاقات میری خود سے بھی
یہیں یہ جانا تھا خود سے بھی عشق کرنا ہے
یہیں پہ سب سے چٹخ رنگ زیست کے دیکھے
یہیں پتہ چلا یہ بھی کے ہر کسی کے لیے
دلوں کا ٹوٹنا غم کا سبب نہیں ہوتا
کہ سب کے واسطے یہ پیار رب نہیں ہوتا
گزر رہی ہوں میں جب آج ان ہی رستوں سے
بگولا سا مرے دل میں کہیں سے اٹھتا ہے
بہت سکوں ہے مگر مجھ کو ایک بات سے کے
تمہیں خبر نہیں دی ہے کہ میں شہر میں ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.