کوئی دن ایسا بھی آیا کیا
تم جی پائی ہو اپنے لیے
تم مر پائی ہو اپنے لیے
کبھی کھل کر ہنسنا سیکھا ہو
کسی خواب کو چھو کر دیکھا ہو
جاگی ہو اپنی صبحوں میں
کبھی سوئی اپنی آنکھ سے تم
ڈالی ہو اپنی جھولی میں
کبھی چاہت اپنے حصے کی
کبھی تنہائی کے پیالے میں
کوئی لمحہ امرت جیسا بھی
کبھی روح کے صحرا میں گونجا
کوئی نام خدا سے پیارا بھی
کبھی زنگ آلود کواڑوں پر
کسی گیت نے کوئی دستک دی
کبھی گونگے بہرے لمحوں میں
آسیب کوئی ہم زاد کوئی
کبھی دل کا بوجھ اتارا بھی
کوئی دن ایسا بھی آیا کیا
تم جی پائی ہو اپنے لیے
تم مر پائی ہو اپنے لیے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.