سنہری پنجرا
خوب ہے یہ چاندی کا پنجرا
اس میں تو آ منی سی چڑیا
پنجرے میں ہے سونے کی پیالی
اس میں تو کھانا دانہ پانی
پہلے کھلاؤں گا تجھ کو دانہ
کھاؤں گا پھر میں اپنا کھانا
ٹھنڈا پانی دوں گا تجھ کو
ٹھنڈی ہوا میں رکھوں گا تجھ کو
بلی کے پنجوں سے بچا کر
تجھ کو ٹانگوں گا کھونٹی پر
چڑیا
سن کے یہ باتیں چڑیا بولی
کرتے ہو باتیں کیسی بھولی
میں نہیں اس پنجرے میں آتی
قید نہیں یہ مجھ کو بھاتی
ہیں سونے کی پیالی سے اچھے
دریا ندی نالے ہمارے
پیاس ہے مجھ کو جس دم لگتی
پانی پر ہوں آن اترتی
پیتی ہوں پانی اور نہاتی
پھر سے ہوں میں پھر اڑ جاتی
سونے کی تھالی میں کیا ہے
خاک پہ میرا چوگا اگا ہے
پیدا کئے ہیں کھیت خدا نے
چگتی ہوں اس سے تازہ دانے
چاندی کے پنجرے سے بڑھ کے
میرے لئے ہیں چاند اور تارے
ہے مرا اللہ میرا نگہبان
مجھ کو بچاتا ہے وہ ہر آن
اب رکھ دو پنجرے کو ٹھکانے
جاتی ہوں میں چوگا چگانے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.