بہت بے رنگ سے دن ہیں
ترے گلنار گالوں کے گلابی پھول کھلتے ہیں
نہ تیرے پھول ہونٹوں سے
ملن کی شوخ باتوں کے سنہری رنگ میں لپٹی
کوئی تتلی ہی اڑتی ہے
نہ دن کے زرد کاغذ پر تری تصویر بنتی ہے
نہ شب کی کالی چادر پر تری آنکھیں چمکتی ہیں
نہ تیری مسکراہٹ کی کرن ملنے کو آتی ہے
رگوں کے سرد غاروں میں
اداسی جمتی جاتی ہے
ترے گلنار گالوں کے گلابی پھول کھلتے ہیں
نہ تیرے چہرے کے پل پل بدلتے رنگ ملتے ہیں
حریم ذات میں جاناں
بہت بے رنگ سے دن ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.