سیروگیٹ مدر
رفتہ رفتہ
معاف کرنے کا چلن
مدھم پڑتا جا رہا ہے
کیا تمہیں یقیں نہیں
کہ
بدلتے ہوئے لمحوں کی چکی میں
اخلاقیات روایات اور قدریں
پس رہی ہیں
آج
ہمارا معاشرہ
بے غیرتی کے اس سنگم پر کھڑا ہے
جہاں
عورت کی پاکیزہ کوکھ
کرائے پر لینے کے لئے سودے بازی ہو رہی ہے
ہماری بے حسی نے
ہمارے لبوں پر خاموشی کی مہر ثبت کر رکھی ہے
تو اے اہل دل
کل کیا ہوگا
جب معافی مانگنے کا چلن
ختم ہو جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.