Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سرولانس

راہل جھا

سرولانس

راہل جھا

MORE BYراہل جھا

    گھر سے نکلتے ہی

    میری پیٹھ سے چپک جاتی ہیں دو آنکھیں

    گلی پار کرتے کرتے بیس آنکھیں

    بس اسٹاپ تک پہنچتے پہنچتے دو سو آنکھیں

    میٹرو اسٹیشن کی سیڑھیاں چڑھتے چڑھتے دو ہزار آنکھیں

    کوچ میں اپنی سیٹ پکڑتے پکڑتے بیس ہزار آنکھیں

    چپک جاتی ہیں میرے پورے بدن سے

    اور میں دب جاتا ہوں ہزاروں آنکھوں کے ایک پرامڈ کے نیچے

    بڑی مشکل سے خود کو کھڑا کرتے ہوئے

    جھٹکتا ہوں میں اپنے سر اور دونوں ہاتھوں کو

    اور پورے کوچ کے فرش پر بکھر جاتی ہیں آنکھیں ہی آنکھیں

    یہ چھوٹی بڑی آنکھوں کی چتکبری مچھلیاں

    اپنے تیز نکیلے ڈنک لیے بڑھتی ہیں میری طرف

    اور میں بھاگتا ہوں مسلسل پیچھے کی طرف

    جیسے شارپ شوٹر کو دیکھ بھاگتا ہے کوئی ٹارگٹ

    مسلسل پیچھے کی طرف بھاگتے ہوئے میں مانگتا ہوں دعا

    آخری کوچ کی دیوار تک پہنچنے سے پہلے

    آ جائے کوئی اسٹیشن

    کھل جائے کوئی دروازہ

    اور میں جھٹکے سے کود کر پا سکوں نجات

    مگر اسٹیشن آنے پر

    میٹرو کا دروازہ بھی غلط دشا میں کھل گیا ہے

    جدھر نظر کی حد تک صرف ایک لمبا پلیٹ فارم ہے

    جہاں جگہ جگہ پر چھوٹی بڑی آنکھیں جڑی ہوئی ہیں

    مگر کود جانے کے لیے کوئی پٹری نہیں ہے

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    ગુજરાતી ભાષા-સાહિત્યનો મંચ : રેખ્તા ગુજરાતી

    મધ્યકાલથી લઈ સાંપ્રત સમય સુધીની ચૂંટેલી કવિતાનો ખજાનો હવે છે માત્ર એક ક્લિક પર. સાથે સાથે સાહિત્યિક વીડિયો અને શબ્દકોશની સગવડ પણ છે. સંતસાહિત્ય, ડાયસ્પોરા સાહિત્ય, પ્રતિબદ્ધ સાહિત્ય અને ગુજરાતના અનેક ઐતિહાસિક પુસ્તકાલયોના દુર્લભ પુસ્તકો પણ તમે રેખ્તા ગુજરાતી પર વાંચી શકશો

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے