سورج چاند ستارے
سورج چاند ستارے اک دن دھرتی پر آ جائیں
دیکھ کے ان کو دنیا والے سارے چکرا جائیں
دن نکلا یا رات ہوئی ہے کوئی سمجھ نہ پائے
وقت کی تال پہ چلتی ساری گھڑیاں تھم سی جائیں
گرمی سردی بارش سب ہی حیراں اور پریشاں
بھیڑ میں جیسے آپس میں کچھ کاریں ٹکرا جائیں
آ کر اک دن اس دھرتی پر کھیلیں آنکھ مچولی
چاٹ کچوری حلوہ پوری پھلی دانے کھائیں
کئی ستاروں کا اک جھرمٹ گیند اٹھا کر بھاگے
کچھ دریا کی جانب نکلیں اور کچھ پتنگ اڑائیں
جگ مگ چاند ستاروں سے یہ آنگن میرا دمکے
میری گھر کی چھت ہے حاضر کھیلیں دھوم مچائیں
غم اور مایوسی کے اندھیاروں میں کیسے چمکیں
چاند ستارے گھر گھر جا کر لوگوں کو سمجھائیں
اس دھرتی کا گھنا اندھیرا اک دن ان سے ٹوٹے
سورج چاند ستارے اک دن دھرتی پر آ جائیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.