حبس ہے اتنا
اتنی گھٹن ہے
گرمی کی شدت ہے اتنی
بڑے بڑے حالات سے لوہا لینے والے یودھا
سورج کے آتنک سے ڈر کر
اپنے اپنے گھروں میں یوں دبکے بیٹھے ہیں
جیسے کسی بلی سے ڈر کر
چوہے بلوں میں چھپ جاتے
ایسی شدت کی گرمی میں
جب بادل کا ننھا منا ٹکڑا کوئی
سامنے سورج کے آتا ہے
کیسا ٹھنڈا ٹھنڈا موسم ہو جاتا ہے
بادل کے اک چھوٹے سے ٹکڑے سے
جب اتنا ماحول بدل سکتا ہے
سوچو ہم سب مل کر
سورج کے آگے دیوار بنے تو کیا ہوگا
سورج ہم سے ڈر جائے گا
مارے ڈر کے
کسی گپھا میں چھپ جائے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.