کبھی افلاک سے نسبت ملی ہے کج کلاہوں کو
کبھی میں بھی تمہاری طرح سورج پر لپکتا تھا
مگر اک دن ہوا ایسا
سنہرے رتھ پہ سورج ناگہاں اس سمت سے گزرا
گزرتے رتھ کی زد میں پاؤں میرا کٹ گیا
سورج نے شان بے نیازی سے
شکستہ پاؤں کی چابک بنائی
اور گیا ایسا کہ پھر اس نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا
میں اس سورج کے پیچھے کیوں چلوں
جس نے شکستہ پا کیا مجھ کو
مبارک ہو تمہیں گرم سفر رہنا
- کتاب : 1971 ki Muntakhab Shayri (Pg. 45)
- Author : Kumar Pashi, Prem Gopal Mittal
- مطبع : P.K. Publishers, New Delhi (1972)
- اشاعت : 1972
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.