تدوین و تجسیم
عضو اک اک کر کے جوڑے
دل دیا
فکر پہلے دے چکے تھے
یعنی سب کچھ لے چکے تھے
پتلیاں دیں روشنی بخشی
جگر گوشوں کو گردے دے دئے
پھیپھڑوں کو تازگی پیوند کاری سے ملی
جین سے پودے اگائے
جین سے پھل پھول بھی
جین سے انساں بنائے
جین سے مور و مگس
خود کشی کا حق ملا
تجسیم خود کا حق ملا
جو عطا قدرت کی تھی وہ خود بخود کرنے لگے
خود بخود جینے لگے اور خود بخود مرنے لگے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.