تحقیق پہلے کر لو
حامد نے اک نبی کا قصہ مجھے سنایا
پر بات تھی کچھ ایسی مجھ کو یقیں نہ آیا
امی سے میں نے پوچھا ابو سے میں نے پوچھا
دادا حضور کو بھی سب واقعہ بتایا
استاد محترم سے حاصل کی رہنمائی
اپنے امام صاحب کا در بھی کھٹکھٹایا
پھر انبیا کے قصوں والی کتاب دیکھی
لیکن کہیں بھی ایسا قصہ کوئی نہ پایا
سمجھایا میں نے جا کر حامد کو اس کے گھر پر
یوں مت سناؤ سب کو قصہ سنا سنایا
جو واقعہ سناؤ تحقیق پہلے کر لو
یعنی سہی غلط کی تصدیق پہلے کر لو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.