میں کسی شہر میں
ٹریفک ہورڈنگ کے ایک طرف
کسی بڑے اشتہار میں اوپر
ہنستا مسکراتا چہرہ دیکھتا ہوں
میں دیکھتا ہوں
اس کے ہاتھ میں
کسی دم کٹے چتکبرے کتے کی
دونوں اگلی ٹانگیں
اس کا چہرہ اور کتے کی ناک
متوازی
کتے کی آنکھوں میں چمک
اس کے ہونٹوں کی خوشی
ایک سی
سبز بتی جل گئی ہے
ٹریفک فلو جاری ہوئی
مگر میں اسی ہورڈنگ کے نیچے
اب بھی کھڑا ہوں
اس کے ہاتھ میں چتکبرے کی ٹانگیں
جیسے فٹ پاتھ پر
ننگے معصوم بچے کے نازک ہاتھ
اور اس کا چہرہ
جیسے فرط طرب میں
گود جانے کی خوشی میں دیکھتا ہو اپنی ماں کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.