آؤ اب اپنی گمشدہ جنت کریں تلاش
پھر وعدۂ چنار کی عظمت کریں تلاش
نفرت کے سارے نقش مٹا کر دلوں سے ہم
آؤ خلوص اور محبت کریں تلاش
سرگوشیاں سنائی دیں پتوں کی جس جگہ
پھر وہ سکون پھر وہی خلوت کریں تلاش
شرما اٹھیں جو دیکھ کے حوریں بہشت کی
ہر نازنیں کے رخ پہ وہ رنگت کریں تلاش
گلشن کی آؤ سیر کریں بھونرا بن کے ہم
پھل میں مٹھاس پھول میں نکہت کریں تلاش
ڈل جھیل میں ہو پہلے سی پھر سے چہل پہل
پھر چشم شاہی کی چلو برکت کریں تلاش
جنگ و جدل کی بھول کے ساری حکایتیں
سنتوں کی صوفیوں کی روایت کریں تلاش
اک نور سے ہیں پیدا ہوئے شیخ و برہمن
ہر شے میں آؤ جلوۂ وحدت کریں تلاش
توبہ کریں گناہ سے دہشت سے دوستو
اس رحمت تمام کی رحمت کریں تلاش
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.