تمنا
میرے مالک
اک دن میرے خون کا قطرہ
مرے بدن سے جدا ہوا تھا
میرے اس کے بیچ میں ہر دم
بے مہری کے آکٹوپس اور
بے دردی کے شارک کا مخزن
اپنی وسعت بڑھا رہا ہے
اور میں الفت کا گلدستہ لے کر
اس ساگر میں اتر رہا ہوں
میرے مالک اتنا کر دے
میرے خون کے قطرے کو تو
میرے دریا میں ضم کر دے
میرے مالک
اتنا کر دے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.