تنبیہ
دوستو میرے ہمالہ کی طرف مت آنا
ورنہ برف آگ کے شعلوں میں بدل جائے گی
شاخ گل زہر کی شمشیر میں ڈھل جائے گی
میرے پھولوں کے شوالے کی طرف مت آنا
شدت نور سے بھی ورنہ پگھل جاؤ گے
میرے مندر میں قدم رکھتے ہی جل جاؤ گے
میری گمبھیر سی یہ شمع طرب مت چھونا
ورنہ پتھر میں بھی پوشیدہ شرر ہوتے ہیں
دیوتاؤں ہی میں شنکر بھی مگر ہوتے ہیں
میرے آدرش کی نرمی سے نہ تم ٹکرانا
ورنہ آدرش میں طاقت بھی ہوا کرتی ہے
دل الفت ہی میں نفرت بھی ہوا کرتی ہے
تم تشدد کے ارادے سے ادھر مت آنا
ورنہ گوتم کی زمیں آگ بھی بن سکتی ہے
شمع پاکیزہ کی لو ناگ بھی بن سکتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.