ترانۂ وطن
ملکی ہیں ہم وطن ہے ملک دکن ہمارا
یہ ہے زمیں ہماری یہ ہے وطن ہمارا
تبریز کو بھی چھوڑا ایران کو بھی چھوڑا
ملک دکن بنا ہے اب تو وطن ہمارا
ہم ڈیڑھ سو برس سے آکر بسے ہیں اس جا
یہ ہے زمیں ہماری چرخ کہن ہمارا
رکھتے ہیں جس کی الفت گاتے ہیں جس کا نغمہ
آقائے بندہ پرور شاہ دکن ہمارا
سن کر حیاؔ کا نغمہ محظوظ ہوں گے سامع
دیتا ہے کیا حلاوت شیریں سخن ہمارا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.