طرز حیات
تیری نظر میں وسعت کون و مکاں رہے
بالا تعینات سے تیرا جہاں رہے
شبنم سا صاف ہو تری فطرت کا آئینہ
کرنوں سے آفتاب کی تو ہم زباں رہے
ہر بول تیرا نغمۂ رنگیں سے ہو سوا
تیری تمام زندگی اک داستاں رہے
لہرا رہا ہے دل میں ترے چشمۂ حیات
تجھ پر ہزار حیف کہ تشنہ دہاں رہے
جب اشک ہائے خوں کو گہر تو بنا سکے
پھر کیوں تری نگاہ سوئے آسماں رہے
فرصت تری عزیز ہے منزل کی راہ لے
کب تک شکایت ستم آسماں رہے
رسم و قیود کا کبھی پابند تو نہ رہ
پروانہ کر جو تجھ سے جہاں سرگراں رہے
ہمت یہ ہے کہ تیری جدا کائنات ہو
کیوں تجھ کو نازش حشم رفتگاں رہے
ہو عمر مختصر تری پر شمع کی طرح
جب تک رہے تو رونق بزم جہاں رہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.