طوائف
آخر لوگ طوائف سے اتنی نفرت کیوں کرتے ہیں
آج کے دور میں اکثر انساں
ایسے کردار کے حامل ہیں
جس میں ایک طوائف پنہاں ہے
فرق صرف اتنا ہے
وہ کوٹھے کے اوپر ہے
یہ کوٹھے کے نیچے ہے
شاید تمہیں معلوم نہیں
عالیشان محلوں میں
بن موسم کے گل کھلتے ہیں
گھر کے بند در و دیوار میں
گھنے سنہرے خوابوں کے
سیج یوں ہی سجا کرتے ہیں
گھر دفتر بازار محلہ
کسی نہ کسی غرض کی خاطر
خوشی خوشی یا مجبوری میں
عزت روز بکا کرتی ہے
دھندے روز ہوا کرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.