بپتا موری کون سنے گا
تیرا سہارا شاہ مجھے ہے
بیری تورے پیار میں کملی
ہار گئی دل وار گئی
بکھر رہی ہے تنہائی میں
مجھ کو بانہوں میں بھر لے
کر تو مجھ کو پیار پیا
جیون تجھ پر وار دیا
تورے بن میں ہوں ادھوری ہوں
تو چھو لے تو پوری ہوں
وصل کیا تو ڈرنا کیا
ہجر نہ مجھ میں بھرنا پیا
پیار نبھانا ہوگا مجھ سے ربط بڑھانا ہوگا مجھ سے
تو دریا ہے میں ہوں پیاسی
بن کے رہوں گی تیری داسی
دل میں میرے آن بسے ہو
نیناں میں بھی تو ہی جچے ہو
سر سے پا تا چومو مجھ کو
وادی وادی پربت پربت قریہ قریہ گلشن گلشن
ساتھ میں لے کے گھومو مجھ کو
تیری ہوں میں تیری رہوں گی
تجھ بن میں تو جی نہ سکوں گی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.