تیز آہٹ
زندگی محو سفر ہے نئے انداز کے ساتھ
ہیں لب شوق پہ منزل کے ترانے رقصاں
ہم صفیروں کے قدم اتنے ہم آہنگ نہیں
پھر بھی ان قدموں کی آہٹ جو بہت تیز ہے آج
دور تک گونج رہی ہے اسی پیغام کے ساتھ
لوگ سنتے ہی جسے خواب سے جاگ اٹھے ہیں
قر نہا قرن کی پستی سے نکل آئے ہیں
آج بھی ہم اسی پیغام کے آئینے میں
حال و آئندہ کے جلوؤں کی جھلک پاتے ہیں
آج بھی ہم اسی پیغام کی کرنیں لے کر
جگمگاتی ہوئی منزل کی طرف جاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.