بستی والو جاگو
آنکھیں کھولو
دیکھو سمندر کی ہلچل کو
تم لہروں کی چال کو سمجھو
ایک بڑا طوفان ہے جلدی آنے والا
جس میں سب کچھ بہہ جائے گا
کشتی جس کے پاس رہے گی
بس وہ باقی رہ جائے گا
اٹھو سب سامان جٹاؤ
ایک بڑی سی ناؤ بناؤ
میری سچی بات کو مانو
مجھ کو مت دیوانہ جانو
برا بھلا کہنے میں مجھ کو
اب مت اپنا وقت گنواؤ
اب مت میری ہنسی اڑاؤ
تم سے پہلے جن لوگوں نے
ہنسی اڑائی تھی کشتی کی
ان سب کے انجام کو دیکھو
اٹھو جلدی ناؤ بناؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.