ازل سے ہے یہ زندگی
فنا کے دشت میں رواں
نشان بے نشاں ہے یہ
کبھی یہاں کبھی وہاں
کبھی اذان صبح میں
کبھی جرس میں گونجتی
کبھی سکوت شب میں ہے
کبھی سفر خلاؤں میں
کبھی ہے گم فضاؤں میں
زمیں سے آسمان تک
مہہ و نجوم سے پرے
جہان نو کی جستجو
نقوش پائے زندگی کے کچھ نشان تو ملیں
طلسم ٹوٹتا نہیں
ہر ایک پل تحیرات کا جہاں
ازل ابد
سفر سفر
ہے لا زوال سلسلہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.