ترے لئے
پھر دل ہے آج غرق تمنا ترے لئے
آ مضطرب ہے عشق کی دنیا ترے لئے
وحشت برس رہی ہے گلستاں میں ہر طرف
ہے چاک چاک دامن صحرا ترے لئے
تیری نگاہ مست کی مشتاق ہے بہار
ساغر میں ہے یہ لرزش صہبا ترے لئے
مدت سے آرزوئے تماشا ہے سوگوار
مدت سے محو درد ہے دنیا ترے لئے
دل اور چشم شوق کی منزل کے درمیاں
وا ہے مسرتوں کا دریچہ ترے لئے
یہ چاندنی یہ موج رواں اور یہ دو جام
آ دیکھ اہتمام ہے کیا کیا ترے لئے
یہ سبزۂ لطیف یہ بھیگی ہوئی ہوا
اک گلستاں ہے ساحل دریا ترے لئے
جوہرؔ کہاں حیات کی یہ کشمکش کہاں
ہے میری زندگی کی تمنا ترے لئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.