Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تتلیوں کو اڑنے دو

ہری کمار

تتلیوں کو اڑنے دو

ہری کمار

MORE BYہری کمار

    یہ تتلیاں کتنی پیاری ہوتی ہیں

    رنگ برنگی

    اور جب یہ پھولوں پر اٹھلاتی اڑتی ہیں

    تو کتنی سندر لگتی ہیں

    ہے نا

    جیسے آنگن میں بیٹیاں

    لیکن

    بیٹیاں تو اور بھی سندر پیاری ہوتی ہیں

    کیونکہ وہ پھول بھی ہیں تتلیاں بھی

    کھلتی بھی ہیں یہ اور اڑتی بھی ہیں

    ہے نا

    ایک پتا کی خوشیاں

    بھائی کا پیار

    کسی کا خواب اور زندگی ہوتی ہیں

    تم سوچنا یہ ہیں کیا

    اور ہاں ہزاروں لاکھوں بار سوچنا

    ان پر اپنی ایک نگاہ سے پہلے

    جس کے خیال بھر سے

    تم پل بھر میں وحشی ہو جاتے ہو

    اور بھول جاتے ہو

    کہ تم بھی تو کسی کے پتا بھائی یا پریمی ہو

    اور نہیں ہو تو کبھی ہو جاؤ

    اور کہیں کوئی ان کی طرف

    تمہاری وحشی نگاہیں ڈالے

    خیر

    یہ کوئی دعا یا بد دعا نہیں ہے

    میں تو یہ کہہ رہا ہوں کہ تتلیوں کو اڑنے دو

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے