شو شروع ہونے سے بہت پہلے
حال بھر چکا تھا
شیشے کے بڑے چیمبر میں
پانی بھر کر
بازی گر نے آخری ڈبکی لگائی
اور لوگوں نے دیکھا
اس کے ہاتھوں کی زنجیریں
مقفل تھیں
جنہیں وہ جان بوجھ کر
مقررہ وقت کے اندر
کھولنا بھول گیا تھا
اس کی بے جان کھلی آنکھوں میں
گذشتہ رات اس کی محبوبہ کے کہے ہوئے
الفاظ کندہ تھے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.