تجھ بن
تجھ بن میرا جیون پھیکا
کلیاں ہنس ہنس کر شرمائیں
تم بن نیناں بھر بھر آئیں
سندر تارے چمک چمک کر
آنکھوں آنکھوں میں سمجھائیں
تم بن میرا جیون پھیکا
ڈوب چلی ہیں سب آشائیں
بند ہوئیں امید کی راہیں
کون ہے جگ میں سننے والا
کس کو من کا گیت سنائیں
تم بن میرا جیون پھیکا
من کی نیا ڈگ مگ ڈولے
جیون لیتا ہے ہچکولے
اس مورکھ سنسار میں پیتم
دل کی خبریں کون ہے جو لے
تم بن میرا جیون پھیکا
کالے کالے بادل آئیں
جھک کر پھیلیں گھر کر چھائیں
رم جھم رم جھم مینہا برسے
بادر کتنا شور مچائیں
تم بن میرا جیون پھیکا
تم بن میرا جیون پھیکا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.