تجھے دیکھنے کے بعد
یوں لگتا ہے
جیسے
صبح کا منظر افق کے میلے پن کو دھو رہا ہو
شام کے وقت آسماں نے تیور بدلے ہوں
کوئی بیراگی ساحل پہ کھڑا
کسی صوفی شاعر کا کلام گنگناتا رہا ہو
یوں لگتا ہے جیسے
بالکنی میں بیٹھا
لہلہاتے کھیتوں کا نظارہ کرتے
کوئی شاعر محو تخلیق سخن
جس کے ذہن سے خوبصورتی بکھیرتا ہوا آبشار
مصحف زمیں کو چوم رہا ہو
یوں لگتا ہے جیسے
مست اداؤں سے بل کھاتی ہوئی کوئی ندی
ساگر سے ملنے کو بے تاب ہو
یوں لگتا ہے جیسے
کوئی فرشتہ مائل تبسم
اکثر یہی خیال آتا ہے
تجھے دیکھنے کے بعد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.