تم
مجھے پتہ ہے
میرا دکھی ہونا
تم کو بھی دکھ دیتا ہے
میری بے بسی کو
تم محسوس کرتے ہو
میری بھرائی آواز
تم کو بھی رلاتی ہے
میں جانتا ہوں
یہ سب تم کہتے نہیں
بس میرا فون کاٹ دیتے ہو
یہ کہہ کر کہ
گھر سے فون آ رہا ہے
بعد میں بات کرتے ہیں
پھر مجھے میسج کرتے ہو
کہ نیٹ ورک نہیں کام کر رہا
کل بات کرتے ہیں
پر مجھے پتہ ہے
میرے آنسو تمہیں تکلیف دیتے ہیں
اور تم باتوں کا
رخ موڑ دیتے ہو
مجھے وہیں پر چھوڑ دیتے ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.