وہ گھڑی جو تم نے مجھے دی تھی
آج میرے پاس نہیں ہے
لیکن وہ وقت
جو دیا تھا تم نے مجھے
سب سے بچا کر
خود سے چھپا اور
وہ آج بھی ہے میرے پاس
میری سانسوں میں گھلا
میری یادوں میں بسا
میرے جذبوں کا سرمایہ بن
یاد رکھنا
جب تمہارے پاس خود کے لئے
وقت نہ رہ جائے
خدا نخواستہ
تم مجھ سے مانگ لینا
تمہیں دوستی کا واسطہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.