تمہارے بعد کیا ہوا
تمہیں تو کچھ خبر نہیں
غموں نے زندگی کے سارے زاویے بدل دئے
مری تمام خواہشوں کے حوصلے کچل دئے
مری تو ساری عمر ہی اسی میں کٹ کے رہ گئی
اداسیوں کی بھیڑ میں
سفر کی تیز دھوپ میں
خوشی کی کوئی بزم ہو کہ غم کا سلسلہ کہیں
میں ہر جگہ تمہیں فقط تمہیں تلاشتا رہا
مگر نہ جانے کیا ہوا
میں تھک گیا
میں تھک گیا تمہارے نقش پا تلاشتے ہوئے
میں تھک گیا ہوں اس بدن میں جان ڈالتے ہوئے
یہ سوچتا ہوں
زندگی کے بوجھ کو میں اب نہیں اٹھاؤں گا
بھلے تمہیں خبر نہ ہو
میں تم کو بھول جاؤں گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.