Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہارے بعد کا موسم

نور امروہوی

تمہارے بعد کا موسم

نور امروہوی

MORE BYنور امروہوی

    تمہارے بعد کا موسم

    تمہارے ساتھ کے موسم سے کتنا مختلف ٹھہرا

    اگرچہ راہ میں میری فقط کانٹے ہی کانٹے تھے

    مرے دکھ تم نے بانٹے تھے

    یہ سب کچھ ٹھیک جیسا تھا

    میں تم سے دور تھا لیکن بہت نزدیک جیسا تھا

    مگر دل کو تسلی تھی کہ آخر مل ہی جائیں گے

    ہماری حسرتوں کے پھول اک دن کھل ہی جائیں گے

    تم اکثر مجھ سے کہتی تھیں

    تمہارے قرب کے لمحے مجھے مسرور کر دیں گے

    اندھیرا ہی اندھیرا ہوں سراپا نور کر دیں گے

    مگر یہ ہو نہیں پایا

    سو پھر کچھ اس طرح بکھرا مری خوشیوں کا سرمایہ

    سدھارے اس جہاں کو تم

    جہاں سے آج تک کوئی نہ آیا ہے نہ آئے گا

    مگر جب کوئی بھی ای میل آتا ہے

    کوئی بھی فون کی گھنٹی اچانک جب بھی بجتی ہے

    تو اس آواز اور حرفوں سے جو تصویر بنتی ہے

    تمہاری جیسی ہوتی ہے

    مگر وہ تم نہیں ہوتیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے