تمہاری بولی کی رنگینیاں
کتنے رنگوں کے نام ہیں
تمہاری بولی میں
دنیا تمہیں اتنی ہی رنگین نظر آئے گی
اپنی بولی میں موجود
سب درختوں کے نام یاد کرو
تاکہ بیٹھ سکو ہر دفعہ
مختلف نام کے سائے میں
برف کی کتنی قسموں کے نام جانتے ہو
اگر تم اسکیمو ہوتے
تو برف کی بیس قسموں کی پہچان کر پاتے
کہیں انسانی جذبات کی
بہت ساری قسمیں تو نہیں ہیں
تمہاری بولی میں
ایسا نہ ہو جذبات کے سوا
کچھ نہ ہو تمہارے دماغ میں
اگر لوگ کم ہو گئے ہیں تمہارے آس پاس
تو رکھ لو ایک ہی شخص کے کئی کئی نام
اور محبت کے لیے ڈھونڈو
بہت سارے نام
میرے ساتھ مل کر
تاکہ ہم کر سکیں ہر دفعہ
نئے نام کی محبت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.