تمہاری وجہ سے
اگرچہ یہ سچ ہے
کئی بار دل میرا بے حد دکھا ہے تمہاری وجہ سے
کئی بار پلکوں پہ آئے ہیں آنسو تمہاری وجہ سے
کئی بار سہنی پڑی سخت لہجے کی تیزی و تندی تمہاری وجہ سے
کئی مرتبہ نا مناسب رویہ بھی جھیلا ہے میں نے تمہاری وجہ سے
کئی بار بے بات غصہ کی زد پر بھی آنا پڑا ہے تمہاری وجہ سے
کئی مرتبہ عزت نفس کو طاق پر رکھ کے سوری بھی کہنا پڑا ہے تمہاری وجہ سے
تو یہ بھی تو سچ ہے
جو اس پہلے سچ سے کہیں معتبر ہے بڑا دل نشیں ہے
کہ اکثر ملا ہے مرے غم کو مرہم تمہاری وجہ سے
کئی بار میں روتے روتے ہنسی ہوں تمہاری وجہ سے
مرے آنسوؤں کو میسر ہوا ایک بر وقت کندھا تمہاری وجہ سے
کئی بار افسردگی کے سمندر میں گرنے سے پہلے بچائی گئی ہوں تمہاری وجہ سے
ہنر ضبط گریہ کا در آیا مجھ میں تمہاری وجہ سے
ہوئے وا شعور غم زیست کے در تمہاری وجہ سے
اجاگر ہوا مجھ میں احساس ہستی تمہاری وجہ سے
ہوا منکشف لفظ اخلاص مجھ پہ تمہاری وجہ سے
ہوا فہم و ادراک سچی خوشی کا تمہاری وجہ سے
تمہاری وجہ سے ہی مسرور و شاداب رہنے لگی ہوں
اگرچہ میں اندر سے ٹوٹی ہوئی ہوں
مگر پھر بھی اب تک جو بکھری نہیں ہوں تمہاری وجہ سے
یہ سچ ہے مرے دوست میں جی رہی ہوں تمہاری وجہ سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.