Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

تمہیں جانے کی جلدی ہے

ارشد ملک

تمہیں جانے کی جلدی ہے

ارشد ملک

MORE BYارشد ملک

    ہمیں جلدی میں چھوڑے جا رہے ہو

    تمہیں جاناں اجازت ہے

    مگر سوچو

    کبھی جب ہم نہیں ہوں گے

    تو دل کی بیکلی کس کو بتاؤگے

    کہو جیون کے بے آثار رستوں پر

    سفر کی گرد جب

    بینائی کا سورج بجھا دے گی

    تو پھر کس کو پکارو گے

    بدن کو چیرتی تنہائی پر پھیلائے

    جب ہر ایک سو ہوگی

    تو اس لمحے

    فرازؔ و فیضؔ کی غزلوں پہ کس سے گفتگو ہوگی

    کسے جگجیتؔ کے سسکی بھرے گیتوں میں ڈھونڈو گے

    کسے پروینؔ کے خوشبو میں ڈوبے شعر تم میسج میں بھیجو گے

    کسے گلزارؔ کی الجھی ہوئی نظمیں سناؤ گے

    کہو پھر شب گئے

    منٹوؔ کے افسانوں پہ کس سے گفتگو ہوگی

    مجھے تنہائی کے صحرا میں تنہا چھوڑ کر

    آخر تمہیں بھی خوشبوؤں کے دیس جانا ہے

    جہاں خوابوں کے جگنو کتنی صدیوں سے

    تمہارے منتظر ہیں

    تمہیں کس منہ سے ہم روکیں مگر جاناں

    کبھی جب ہم نہیں ہوں گے

    تو اس دنیا کے میلے میں کسے اپنا کہو گے تم

    کسے ارشدؔ پکارو گے

    بیاض دل پہ کس کی سرمئی نظمیں اتارو گے

    اداسی کے ستارے

    جب تمہارے چار جانب

    جھلملائیں گے

    گئے موسم کے باشے یاد کے صحراؤں میں مٹی اڑائیں گے

    تو اس لمحے

    تمہیں ہم یاد آئیں گے

    مگر جاناں

    تمہیں جانے کی جلدی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے