تمہیں میری فکر نہیں
جس طرح رات کو
ٹوٹے تارے کی نہیں
گہرے سمندر کو
آنسو کھارے کی نہیں
گھمنڈی امارت کو
اندروں گارے کی نہیں
ہاں جیسے تھوڑے کو
باقی سارے کی نہیں
جس طرح گئے کو
واپس پکارے کی نہیں
حاکم شاہی کو
کل کے مارے کی نہیں
گزرے وقت کو
پل گزارے کی نہیں
ہاں جیسے عشق کو
اس میں ہارے کی نہیں
یعنی اس طرح
جیسے تیرے دل کو
اس کے پیارے کی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.