ٹوٹ بٹوٹ کا طوطا
ٹوٹ بٹوٹ کا اک طوطا ہے
عمر ہے اس کی ہفتے آٹھ
میاں مٹھو نام ہے اس کا
سب کہتے ہیں میاں ماٹھ
واہ میاں مٹھو تیرے ٹھاٹھ
جو کچھ اس کے سامنے آئے
منہ میں ڈالے اور چبائے
چونچ تو اس کی ایک ہے لیکن
دانت ہیں اس کے پورے ساٹھ
واہ میاں مٹھو تیرے ٹھاٹھ
بائیسیکل بس موٹر لاری
ہر اک شے کی کرے سواری
یکا ریہڑا بمبو کاٹھ
واہ میاں مٹھو تیرے ٹھاٹھ
رات کو کھائے میٹھی چوری
دن کو کھائے حلوہ پوری
صبح کو کھائے اسی لڈو
شام کو کھائے انڈے ساٹھ
واہ میاں مٹھو تیرے ٹھاٹھ
پیٹ ہے اس کا اتنا موٹا
جیسے دیووں کا ہو لوٹا
ٹانگیں اس کی اتنی لمبی
جیسے قطب صاحب کی لاٹھ
واہ میاں مٹھو تیرے ٹھاٹھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.