Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ٹوٹ بٹوٹ کے چوہے

صوفی غلام مصطفےٰ تبسم

ٹوٹ بٹوٹ کے چوہے

صوفی غلام مصطفےٰ تبسم

MORE BYصوفی غلام مصطفےٰ تبسم

    ہم چوہے ٹوٹ بٹوٹ کے ہیں

    ہم چوہے ٹوٹ بٹوٹ کے ہیں

    یہ جتنے چوہے دیکھتے ہو

    کچھ گاؤں کے ہیں کچھ جنگل کے

    کچھ رہنے والے جہلم کے

    کچھ باسی کتھو ننگل کے

    کچھ لڈن کچھ ممدوٹ کے ہیں

    ہم چوہے ٹوٹ بٹوٹ کے ہیں

    ہم شاہی نسل کے چوہے ہیں

    یہ تخت اور تاج ہمارا ہے

    ہر گاؤں میں اپنی شاہی ہے

    ہر شہر میں راج ہمارا ہے

    ہم راجے شاہی کوٹ کے ہیں

    ہم چوہے ٹوٹ بٹوٹ کے ہیں

    ہم بڑے ہی کام کے چوہے ہیں

    یہ شیر میاں کس کام کا ہے

    ہم اصلی شیر بہادر ہیں

    یہ شیر بہادر نام کا ہے

    ہم فوجی شاہی کوٹ کے ہیں

    ہم چوہے ٹوٹ بٹوٹ کے ہیں

    تم جانتے ہو یہ بی مانو

    کیوں میاؤں میاؤں کرتی ہے

    یہ بلی ہم سے دبتی ہے

    یہ بلی ہم سے ڈرتی ہے

    ہم بلے باگڑ بوٹ کے ہیں

    ہم چوہے ٹوٹ بٹوٹ کے ہیں

    یوں ظاہر میں کمزور ہیں ہم

    پر جب بھی موج میں آتے ہیں

    یہ کتے گیدڑ چیز ہیں کیا

    ہم شیر کو بھی کھا جاتے ہیں

    ہم چوہے ٹوٹ بٹوٹ کے ہیں

    ہم چوہے ٹوٹ بٹوٹ کے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے