ٹوٹی جہاں جہاں پہ کمند
رہا نہ کچھ بھی زمانے میں جب نظر کو پسند
تری نظر سے کیا رشتۂ نظر پیوند
ترے جمال سے ہر صبح پر وضو لازم
ہر ایک شب ترے در پر سجود کی پابند
نہیں رہا حرم دل میں اک صنم باطل
ترے خیال کے لات و منات کی سوگند
مثال زینۂ منزل بکار شوق آیا
ہر اک مقام کہ ٹوٹی جہاں جہاں پہ کمند
خزاں تمام ہوئی کس حساب میں لکھیے
بہار گل میں جو پہنچے ہیں شاخ گل کو گزند
دریدہ دل ہے کوئی شہر میں ہماری طرح
کوئی دریدہ دہن شیخ شہر کے مانند
شعار کی جو مدارات قامت جاناں
کیا ہے فیضؔ در دل در فلک سے بلند
- کتاب : Nuskha Hai Wafa (Kulliyat-e-Faiz) (Pg. 453)
- مطبع : Educational Publishing House (2009)
- اشاعت : 2009
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.