امید
ٹھہرو ذرا میں آتی ہوں
سورج سے نور کی کرنیں لے کر
کسی معصوم طفل کے لبوں سے ہنسی لے کر
کسی خوشبو بھرے جنگل سے
تتلیاں پکڑ کر لاتی ہوں
تم ٹھہرو
میں آتی ہوں
شام کے ڈھلتے منظر نامے سے
میں تو جگنو پکڑنے
ہمیشہ تنہا ہی جاتی ہوں
رات آئے تو مت ڈرنا
ستاروں سے رستے پوچھ کر
تم کو بتاتی ہوں
خواب بھری ان آنکھوں کے واسطے
نیند بھی لاتی ہوں
تم ٹھہرو
میں آتی ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.