اردو
ہے شہد سے بھی میٹھی اردو زباں ہماری
سچ پوچھئے تو یہ ہے تسکین جاں ہماری
دل کا سرور ہے یہ آنکھوں کا نور ہے یہ
اردو زباں کے ہم ہیں اردو زباں ہماری
ہندوستاں سے چل کر یورپ پہنچ گئی ہے
دنیا پہ چھا رہی ہے اردو زباں ہماری
ہم ہندیوں نے اس کو سو چوچلوں سے پالا
اردو ہے آج واحد قومی زباں ہماری
واحد ہو قوم اپنی واحد زبان اپنی
بے شک جبھی کرے گا عزت جہاں ہماری
جب تک جئیں گے خدمت اردو کی ہم کریں گے
اردو ہے زندگی کی روح و رواں ہماری
آسان اور شیریں دلچسپ اور پیاری
ہے ہر زباں سے بڑھ کر اردو زباں ہماری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.