اردو
کتنی پیاری زبان ہے اردو
میرے بھارت کی شان ہے اردو
ملک میں ان گنت ہیں بھاشائیں
سب زبانوں کی جان ہے اردو
اس میں وسعت ہے اس میں گہرائی
کتنا اونچا مقام اردو کا
ساری دنیا کے لفظ ہیں اس میں
جیسے لشکر ہے نام اردو کا
اس کو پالا امیر خسرو نے
اس نے بھارت میں آنکھ کھولی ہے
میری اردو نہیں ہے باہر کی
یہ بھی بھارت کی ایک بولی ہے
اک ولی نے اسے سنبھالا ہے
ہے دکن پاسبان اردو کا
اس کے مرکز تھے لکھنؤ دہلی
اب ہے سارا جہان اردو کا
میر و غالب ہوئے ہیں اردو کے
اور نسیم و فراق شیدائی
ذوق و مومن نے بھی سنوارا ہے
ساری قوموں نے کی پذیرائی
سوداؔ ناسخؔ امیرؔ اور انشاؔ
آرزوؔ دردؔ فانیؔ اور جلیلؔ
یاسؔ مجروحؔ اور علی سردارؔ
دانشؔ اختر عدم حفیظ و شکیل
داغ اقبال اور جگر حسرت
جوش سیماب کیفی اور مجاز
خوب شاعر ہوئے ہیں اردو کے
فیض ساحر قتیل اور فراز
اس کو مذہب سے واسطہ ہی نہیں
جس نے چاہا اسی کی کہلائی
گیت گائے ہیں اس کے آشا نے
اور جگجیت نے غزل گائی
کچھ کتابیں خرید اردو کی
اپنے بچوں کو بھی پڑھاؤ تم
ان کی تعلیم کا خیال رکھو
ان کو تہذیب بھی سکھاؤ تم
انجم بھی جانتے ہیں کہ پیاری زبان ہے
اردو ہے جس کا نام ہماری زبان ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.