اردو زبان
ساری زباں سے پیاری
اردو زباں ہماری
پھولوں کی انجمن سی
تاروں بھرے گگن سی
بجتے ستار جیسی
ہے آبشار جیسی
الفاظ میں روانی
دریا کا جیسے پانی
خوشبو کی کان ہے یہ
میٹھی زبان ہے یہ
کوئل جو کوکتی ہے
اردو ہی بولتی ہے
ہیں حرف حرف ایسے
تتلی کے رنگ جیسے
کرتے ہیں لوگ جادو
جب بولتے ہیں اردو
سب کی سماعتوں پر
جھڑتی ہے پھول بن کر
ساری زباں سے پیاری
اردو زباں ہماری
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.